اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سلمان اور شاہ رخ ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کے تیسرے سیزن کے فائنل میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں جس کی بنیادی وجہ فلم ’ریس‘ اور مشہور گیم شو ’دس کا دم‘ ہیں جو مداحوں کی توقعات کے برعکس رہے جب کہ گیم شو ’دس کا دم‘ کی بگڑتی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے

سلمان خان نے مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے کردار ڈاکٹر گلاٹی کو بھی مدعو کیا تھا اور اس پروگرام کو مداحوں نے بے حد سراہا یہی وجہ ہے کہ اب شوانتظامیہ نے کنگ خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فائل میں سلو میاں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے مشہور گیم شو ’دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کے فائنل میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سلو میاں کے ہمراہ چار چاند لگائیں گے جبکہ گیم کی مختلف قسطوں میں دیگر اداکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔دس کا دم ‘کے فائنل میں سلمان خان اور اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ تہلکہ خیر انٹری کو حتمی شکل دینے کے لئے شو کی شوٹنگ کی تاریخ اب تک سامنے نہ آسکی جس کی بنیادی وجہ سلمان خان کی بیرون ملک کا دورہ ہے وہ جیسے ہی بھارت واپس آئیں گے پھر اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے سلمان خان شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ میں بھی دکھائی دیں گے جہاں وہ ایک گانے کے دوران کنگ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جس کا ٹیزر بھی کچھ دن قبل جاری کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…