ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیاسی افراد کے ساتھ ساتھ اداکار بھی الیکشن میں قسمت آزمائی کیلئے تیار

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک)عام انتخابات میں جہاں سیاسی افراد میدان میں ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عوامی نمائندگی کے لیے قسمت آزمائی کریں گے۔ملکی انتخابات میں دوسرے افراد کی طرح شوبز سے وابستہ افراد بھی قسمت آزمائی کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی طرف سے فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار ایوب کھوسو پی ایس 101 سے ووٹوں کی جنگ میں کود پڑے ہیں۔ اداکارساجد حسن بھی کراچی کے حلقہ این اے 256 سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے مخالف امیدواروں

کوچیلنج کریں گے۔گلوکارابرارالحق تحریک انصاف کی ٹکٹ پراین اے 78 نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کا مقابلہ کررہے ہیں۔ وہ 2013 کے عام انتخابات میں اس ہی نشست سے شکست کھا چکے ہیں۔گلوکارجواد احمد اپنی جماعت برابری پارٹی کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 131 اوراین اے 132 پر بڑے سیاسی رہنماوں سے ٹکرائیں گے۔ جواد احمد کراچی کے حلقہ این اے 246 سے بلاول بھٹو کا بھی مقابلہ کریں گے۔ اسی طرح اداکارہ گل رعنا مخصوص نشست پرپیپلزپارٹی کی امیدوارہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…