اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

’ریس 3‘ کا ہٹ گانا پاکستانی گلوکار کے گانے کی نقل؟

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)ببولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ فلم کے گانے بھی ہٹ ثابت ہونے کے بعد یقیناً سب کی پلےلسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔ فلم میں موجود گانا ’ہیریئے‘ اپنی ریلیز کے بعد فوری ہی ہٹ ہوگیا، جس کی ویڈیو یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ البتہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار فلک شبیر نے اس گانے

کو سن کر ایسا محسوس کیا کہ یہ ان کے گانے سے کافی ملتا جھلتا ہے، جیسے اس گانے کے بول انہوں نے خود ہی تحریر کیے ہوں۔ منفی ریویوز کے باوجود ’ریس 3‘ باکس آفس پر کامیاب فلک شبیر نے سلمان خان کو ٹوئٹر پر پیغام بھی دیا کہ ان کا گانا ہیریئے فلک کے گانے ’نینا دا نشہ‘ سے بہت زیادہ مماثل رکھتا ہے۔ جبکہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں اس گانے کے لیے کریڈٹ دیا جائے۔ اگر آپ کو یقین نہیں تو فلک کا گانا نینا دا نشہ یہاں سن لیں: ریس 3 اگر اتنی ہی بری ہوتی تو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوتی‘ گلوکار کے مطابق ’ریس 3 کا گانا ہیریئے میرے اوریجنل گانے نینا دا نشہ کی نقل ہے، میں نے اس گانے  کو 2015 میں لانچ کیا تھا، پروڈکشن کمپنی جس نے ریس 3 بنائی ہے، اس نے مجھ سے میرے گانے کو فلم میں شامل کرنے کی اجازت نہیں لی، نہ ہی فلم کے میوزک پروڈیوسرز نے مجھے میرے گانے کے لیے کریڈٹ دیا‘۔ تاہم فلک شبیر نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم کے خلاف ان کے گانے کی نقل کرنے پر کسی قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ کیا ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…