اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ہالی ووڈ میں پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو پر مبنی فلم بنائے جانے کی تیاریاں

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (شوبز ڈیسک)اگرچہ ہولی وڈ میں خاتون سپر ہیروز کی ’ونڈر ویمن‘ سمیت دیگر فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔تاہم اب پہلی بار ہولی وڈ میں پلس سائز یعنی بھاری بھر کم سپر ہیرو خاتون کی کامک فلم بنائے جانے کا امکان ہے۔ہولی وڈ میں پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو پر مبنی فلم بنائے جانے کی بھی تیاریاں جاری ہیں، تاہم جلد ہی شائقین ایک وزندار خاتون کو سپر ہیرو کے کردار میں دیکھ سکیں گے۔شوبز نشریاتی ادارے ’ڈیڈ لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق والینٹ کامکس اور سونی پکچرز اسٹوڈیو کے درمیان پہلی پلس سائز خاتون سپر ہیرو کامک فلم بنانے کا معاہدے طے پا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان والینٹ کامک کی جانب سے 1992 میں متعارف کرائے گئے پلس سائز خاتون سپر ہیرو کردار ’فئتھ ہربرٹ‘ پر سائنس فکشن سپر ہیرو فلم بنائے جانے کا معاہدہ ہوا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں پلس سائز سپر ہیرو کا کردار کون ادا کرے گا، تاہم امکان ہے کہ رواں برس کے اختتام تک فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔سونی پکچر نے فلم کا اسکرپٹ لکھنے کے لیے امریکن لکھاری ماریہ میلنک کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جنہوں نے اس سے قبل امریکی گاڈز، کنٹرپارٹ اور بلیک سیل جیسی فلموں کے اسکرپٹ لکھے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…