پہلی بار نو برس کی عمر میں سگریٹ پی، سنجے دت

2  جولائی  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم’ ’سنجو‘‘ نے باکس آفس کا میدان تو فتح کر لیاساتھ ہی رنبیر کپور نے سنجے دت بن کر لوگوں کے دل بھی جیت لیے۔سنجے دت کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں رہی، ان کی زندگی میں ایکشن، رومانس، ٹریجڈی سب کچھ نظر آتا ہے۔بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ سنجے دت کی پیدائش سے قبل ان کے والدین یعنی نرگس اور سنیل دت نے اپنی اولاد کا نام رکھنے کے لیے میگزین میں اشتہار دیا تھا۔

لوگوں نے کئی نام تجویزکیے لیکن نرگس کو سنجے پسند آیا اور پھر بیٹے کی پیدائش پر نرگس نے اس کا نام سنجے ہی رکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے پہلی بار نو برس کی عمر میں سگریٹ پی اور جب اس بات کا علم ان کے والد سنیل دت کو ہوا تو انہیں بہت غصہ آیا۔ان کا خیال تھاکہ گھر والوں کے لاڈ پیار نے بیٹے کو بگاڑ دیا ہے،اس بات کا ذکر انہوں نے اندرا گاندی سے کیاجس پر انہوں نے سنیل دت کو مشورہ دیا کہ بیٹے کو بورڈنگ بیج دو۔یوں سنجے دت نو سال تک بورڈنگ میں رہے۔ کالج میں ان کا دل پڑھائی میں نہیں لگتا تھاوہ اداکار بننا چاہتے تھے، والد نے بیٹے کی خواہش کا احترام کیا اور سنجو کو پہلی فلم ’راکی‘ میں بطور ہیرو کاسٹ کرلیا۔راکی کی ریلیز سے پانچ دن پہلے ہی نرگس چل بسیں، آٹھ مئی کو راکی کا پریمیر ہوا تو سنجے دت نے ایک سیٹ اپنی والدہ کی یاد میں خالی رکھی۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔یہ فلم اس سال کی ہی نہیں بلکہ رنبیر کپور کی بھی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ شاہد اس فلم کا ریکارڈ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ہی توڑ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…