پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’سنجو‘ میں رنبیر نے بہترین اداکاری کی، عالیہ بھٹ

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کی اداکاری کو سب سے بہترین قرار دیدیا۔بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے ان دنوں تہلکہ مچا رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر رنبیر کپور کی اداکاری کے چرچے ہیں، مداح ہوں یا فلمی ستارے ہر کوئی سوشل میڈیا پر صرف فلم کے حوالے سے ہی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

ایسے وقت میں رنبیر کپور کی گرل فرینڈ سمجھی جانے والی عالیہ بھٹ بھی خاموش نہ رہیں اور لب کشائی کرتے ہوئے رنبیر کی اداکاری کو بہترین قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ’میں نے فلم دیکھی ہے جو کہ انتہائی شاندار اور لاجواب ہے اسے دیکھنے کے بعد میری پسندیدہ 10 فلموں کی فہرست میں فلم ’سنجو‘ پہلی فلم بن گئی ہے فلم میں رنبیر کی اداکاری غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے اپنی حقیقی اداکاری سے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ہے۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’میں راجکمار ہیرانی کی بڑی مداح ہوں اور جب بھی اْن کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو مجھ سے انتظار نہیں ہوتا اور فوری فلم دیکھتی ہوں، راجکمار ہیرانی ہدایت کاری میں معرکتہ آلارا صلاحیتوں کے مالک ہیں جوکہ فلم کو کامیاب بنانے کا فن جانتے ہیں جب کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں فلم سنجو کے ذریعے ایسے شخص کی سوانح عمری دیکھنے کا موقع ملا جوکہ حیات ہے ورنہ عموماً انڈسٹری میں اْن کی زندگی پر فلم بنائی جاتی ہے جوکہ اس دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ 29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر صرف دو دن میں 73 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور کامیابی کے مزید جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…