جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رشی کپور کا ”سنجو“ کی تشہیر کے دوران سلمان خان پر وار

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) رشی کپور سوشل میڈیا پر اپنی بے تکی حرکتوں کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آتے اور ایسا ہی ایک کام انہوں نے سنجو کی تشہیر کے دوران سلمان خان پر وار کرکے کیا ہے۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو ریلیز ہوگئی ہے اور اس میں رنبیر کپور کی اداکاری کو بھی سراہا جارہا ہے۔ بیٹے کی مسلسل ناکامیوں کے بعد تعریفیں سن کر رشی کپور بھی پھولے نہیں سمارہے۔رشی کپور نے 90 کی دہائی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اکشے کمار، سلمان خان، سیف علی خان اور اجے دیوگن

ایک ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ سنجو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔دراصل یہ تصویر اس وقت کی ہے جب عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم قرا دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔سزا کے بعد سنجے دت کی حمایت میں بالی ووڈ کے کئی اداکار اْٹھ کھڑے ہوئے تھے اور انہوں نے سنجے دت کی حمایت میں مظاہرے بھی کئے تھے۔رشی کپور نے اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ان چاروں سپر اسٹارز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چاروں اس وقت سے ہی سنجو کی تشہیر کررہے تھے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…