ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میں نے ہمیشہ اپنے من کی مانی ہے‘دیپیکا پڈوکون

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) فلم انڈسٹری میں نئی آنے والی لڑکیوں سے کیسے کیسے مطالبات کئے جاتے ہیں، اس کا ذکر دبے دبے الفاظ میں تو کیا جاتا تھا لیکن پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ مشہور اداکارائیں اندر کی باتیں باہر لا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ دیپکا پڈوکون ہیں۔

جنہوں نے واقعی ایک حیران کن بات بتا دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ شروع کے دنوں میں انہیں کہا گیا کہ اگر وہ فلم انڈسٹری میں کامیابی چاہتی ہیں تو اپنے نسوانی حسن میں اضافہ کروائیں۔ اب ایسی بیہودہ بات کہنے والوں کا اصل مطلب کیا تھا، دیپکا نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔برطانوی جریدے ’ایوننگ سٹینڈرڈ‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہناتھا ’’مجھے بہت سی باتیں سمجھائی گئیں۔ نسوانی حسن میں اضافہ کرواؤ، یہ بھی کہا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ پہچان بنانے اور کسی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کی نظر میں آنے کا یہی درست طریقہ ہے۔ تم جو حاصل کرنا چاہتی ہو اس کے حصول کا یہ آسان طریقہ ہے۔ لیکن میں اس طرح کی لڑکی نہیں ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے من کی مانی ہے۔‘‘جب ان سے ’می ٹو‘ تحریک کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’’ہمار احال بھی وہی ہے جو باقی دنیا میں ہے۔ اب اس کے بارے میں کافی آگاہی آ رہی ہے۔ اب لوگ اس کے متعلق کھل کر بات کر رہے ہیں اور میں بھارت میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھ رہی ہوں۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…