بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

فلم’’سنجو‘‘ کی پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی، 34 کروڑ75لاکھ سمیٹ لیے

datetime 1  جولائی  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ہدایت کار راجمکار ہیرانی کی فلم’’سنجو‘‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو بہت خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم دیکھ کر شائقین سنجے دت کی زندگی کے ان پہلوؤں سے واقف ہوں گے جن سے اب تک لاعلم تھے۔

’’سنجو‘‘میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں، جن کے سنجے دت کے روپ میں پوسٹرز نے شائقین کو پہلے ہی دیوانہ بنارکھاتھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’سنجو‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے 20 کروڑ ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے جس کے پیش نظر فلمی تجزیہ نگار ’’سنجو‘‘کی کامیابی کی پیشگوئی کرچکے تھے اوراب فلم ہدایت کارو پروڈیوسرز سمیت تمام لوگوں کی امیدوں پر پوری اتری ہے اور ریلیز کے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…