جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اکشے کمار کا فلم’ ’ ٹوائلٹ ‘ ‘کا سیکوئل بنانے کا اعلان

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سماجی مسائل پر بننے والی فلم’ ٹوئلٹ ایک پریم کتھا ‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔بھارت میں کروڑوں لوگ بیت الخلاء کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اسی چیز کو لے کر بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اس سماجی مسئلے کو فلم کے ذریعے اجاگر کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے فلم ’’ٹوائلٹ:اک پریم کتھا‘ ‘بنائی گئی جوکہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوئی جب کہ فلم نے اچھا بزنس بھی کیا جس کے باعث اکشے کمار نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اداکار کہہ رہے ہیں کہ فلم ’ٹوائلٹ‘ تو بنا لی لیکن کہانی ابھی باقی ہے اور اب میں ’ٹوائلٹ‘ پارٹ ٹو کے ساتھ آرہا ہوں جبکہ اکشے نے پوسٹ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ اگلی بلاک بسٹر فلم کے لئے تیار ہو جائیں کیوں کہ مشن ’ٹوائلٹ ٹو‘ بدلے گا پورا ہندوستان۔واضح رہے کہ 18 کروڑ کے بجٹ سے شری نرائن سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اکشے کمار کی فلم’ٹوائلٹ:اک پریم کتھا‘ نے اپنی منفرد کہانی کی بدولت دنیا بھر میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…