بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی سنسر بورڈ نے فلم سنجو پر کینچی چلا دی

datetime 30  جون‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی سنسر بورڈ نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کے جیل کا اہم سین کاٹنے کا حکم دیدیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنجو کے ٹریلر میں دکھائے گئے ایک سین پر بھارتی سماجی رہنما پریتھوی مہاسکے نے اعتراض اٹھایا تھا اور فلم کے خلاف سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رنبیر کپور کو جیل کی کال کوٹھری میں بند دکھایا گیا ہے جہاں اچانک ٹوائلٹ میں پانی بھرجاتا ہے اور رنبیر کپور چیخ

کر جیل حکام کو آوازیں دیتے ہیں لیکن ان کی پکار کوئی نہیں سنتا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ہر طرف ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو کا چرچہ ہے جس نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر بس رنبیر کپور کی تہلکہ خیز اداکاری کی باتیں ہیں کیونکہ رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے جس سے فلمی حلقوں اور سنجے دت کے چاہنے والوں میں فلم سنجو دیکھنے کا تجسس بڑھ گیا ہے لیکن سنسر بورڈ نے ہدایت کار کو فلم کے ایک اہم سین کاٹنے کا حکم دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…