منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جریدے ‘میگزم’ نے چوتھی مرتبہ دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا۔ پریانکا چوپڑا نہ صرف بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں بلکہ انہوں نے ہالی وڈ میں بھی امریکن ٹی وی سیریز کوائنٹکو کے ذریعے اپنی کامیابی کا لوہا منوا لیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے میگزم کی ہاٹ 100 فہرست میں پریانکا چوتھی بار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جس میں انہیں دنیا کی سب سے

پرکشش خاتون قرار دیا ہے۔ اس سے قبل 2011، 2013 اور 2016 کی فہرست میں بھی پریانکا کا نام شامل تھا۔ میگزم میگزین کے خصوصی شمارے کے سرورق پر بھی پریانکا منفرد انداز میں جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ جلد ہی امریکی گلوکار نک جونسن سے منگنی کرنے والی ہیں جن کے ساتھ وہ اِن دنوں بھارت کے تفریحی مقام گوا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ پریانکا اور نک جونسن قریبی دوست ہیں جنہیں متعدد تقاریب میں ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…