فلم میں سلمان خان کی جگہ ارباز خان کو مار دینا چاہیے تھا‘رانی مکھر جی

29  جون‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا شمار ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جو بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام بھی کرچکی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے مڈ ڈے کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شاہ رخ، عامر اور سلمان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ سب سے پہلے کس فلم میں کام کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ پہلی فلم ’ہیلو برادر‘ تھی جو کہ 1999 میں ریلیز ہوئی۔فلم ’ہیلو برادر‘ میں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان تینوں بھائیوں نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔جہاں سلمان اور ارباز نے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہیں سہیل خان نے اس فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔رانی مکھرجی نے بتایا کہ اس فلم میں انہیں تینوں بھائیوں کے ساتھ کام کرنے میں بیحد مزا آیا تاہم فلم کی پوری ٹیم اس بات پر حیران تھی کہ یہ باکس آفس پر ناکام ثابت کیسے ہوگئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب ہی یہ دیکھ کر حیران تھے کہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو پائی۔جب اداکارہ سے اس کی ناکامی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’24 سالوں بعد اس فلم کی ناکامی کی جو وجہ سب نے سوچی وہ یہ تھی کہ فلم میں سلمان خان کی جگہ ارباز خان کو مار دینا چاہیے تھا۔جب اداکارہ سے عامر خان کے ساتھ فلم ’غلام‘ اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہون نے بتایا کہ میں نے ان دونوں نے کافی کچھ سیکھا ہے، کیوں کہ شروعات میں ان ہی دونوں سے میری سب سے زیادہ بات چیت ہوئی، یہ دونوں اپنے کام میں بہترین ہیں۔خیال رہے کہ رانی مکھرجی کی آخری ریلیز فلم ’ہچکی‘ تھی، جو باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…