18 سالہ تلیدہ تمر سعودی اگلے ماہ پہلی سعودی ماڈل بن جائے گی

29  جون‬‮  2018

ریاض (شوبز ڈیسک)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ماڈل اس ملک کی پہلی لڑکی بننے والی ہے جس کے لیے ماڈلنگ کے شعبے میں بین الاقوامی شہرت کے دروازے کھل گئے ہیں۔18 سالہ تلیدہ تمر سعودی شہر جدہ سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اگلے ماہ پہلی سعودی ماڈل بن جائے گی۔

جو پیرس فیشن ویک میں کیٹ واک کرتی نظر آئیں گی۔سعودی ماڈل اپنے کیرئیر میں پہلی بار بین الاقوامی جریدے ہارپرز بازار عربیہ کے کور پر بھی جلوہ گر ہوئی ہے۔اطالوی ماں اور سعودی باپ کے گھر پیدا ہونے والی ماڈل کو توقع ہے کہ وہ سعودی ماڈلز کے لیے تبدیلی لاسکے گی۔جریدے کو انٹرویو دینے کے دوران تلیدہ کا کہنا تھا جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تو میں نے نہیں سوچا کہ میں پہلی سعودی ماڈل ہوں گی جسے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کا موقع ملے گا، مگر اب لگتا ہے کہ یہ انڈسٹری کے لیے مثالی وقت ہے۔ماڈل کے مطابق جب میں بڑی ہونے لگی تو سوچتی تھی کہ سعودی خواتین میری طرح نظر کیوں نہیں آتیں، اور آخر کیوں ماڈلنگ کو ہماری ثقافت میں باوقار انداز سے نہیں دیکھا جاسکتا؟تلیدہ کی والدہ کرسٹینا تمر بھی ماضی میں ماڈل رہ چکی ہیں جبکہ ان کے والد ایمان تمر، تمر گروپ نامی کاروباری ادارے کے چیئرمین ہیں۔تلیدہ اس سے پہلے کئی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرچکی ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں کسی بین الاقوامی جریدے کے سرورق پر جگہ ملی ہے۔ان کا کہنا تھا میں سعودی خواتین کی نمائندگی کرتی ہوں جو خوبصورت اور مضبوط ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ ان کی نمائندگی درست طریقے سے کروں۔تلیدہ انسٹاگرام پر بھی کافی سرگرم ہیں تاہم فی الحال فالورز کی تعداد محض 7 ہزار سے زائد ہیں تاہم بین الاقوامی شہرت کے بعد اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…