ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا جو کہ ان دنوں اپنے امریکی دوست کے ساتھ وقت گزارنے کی وجہ سے کافی میڈیا کی نظروں میں آئی ہوئی ہیں نک جونز کے ساتھ گواروانہ ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی اور ہالی وڈ میں کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی پریانکا چوپڑا اوران کے دوست نِک جونز کے درمیان دوستی کے آج
کل خوب چرچے ہیں جبکہ ان کی شادی کے بھی قصے خوب گردش کر رہے ہیں جن کی بھارت میں آنے کے بعد اب نئی تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں ۔ ایک دوسرے ہاتھ تھامے پریانکا اور نک ایئر پورٹ پر دیکھے گئے ہیں جو گوا چھٹیوں کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا اور کزن پرینیتی چوپڑا کو بھی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا ہے ۔