پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ اقرا عزیزکی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(شوبز ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’’سنوچندا‘‘کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقرا عزیزکی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ ماہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے’’سنوچندا‘‘نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدئیے۔

اس ڈرامے کو شائقین کی جانب سے بے انتہا پسند کیاگیا ہے جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اقراعزیز اور فرحان سعید سوشل میڈیا پر چھاگئے۔ڈرامے میں اقرا عزیز کی بے ساختہ اداکاری نے تمام لوگوں کے دل جیت لیے جب کہ فرحان سعید نیارسل کا کردار اس خوبی سے نبھایا کہ لوگ داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ اقرا عزیزاداکاری کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر آج کل ان کی بغیر میک اپ چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ٹی وی اسکرین والی اقرا سے مختلف نظرآرہی ہیں۔اقراعزیز نے اپنے فنی کیریئر کاآغاز 2014 میں ڈرامہ سیریل ’’کسے اپنا کہیں‘‘سے کیاتھا اس کے بعد وہ ’’دیوانہ‘‘،’’لاج‘‘اور’’گستاخ عشق‘‘میں بھی نظر آئیں، تاہم جو شہرت انہیں ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘نے دی وہ کسی اورڈرامے میں کام کرکے حاصل نہ ہوسکی۔ اقرا عزیز نے وقت کے ساتھ خود کو بہت زیادہ تبدیل کیا ہے جس کے بعد وہ مزید خوبصورت ہوگئی ہیں۔ڈرامہ سیریل’’سنو چندا‘‘ کے ذریعے اقراعزیز کا شمار راتوں رات پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونے لگا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…