ریکھا نے 20 سالوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس‘ شائقین ان کے انداز کے دیوانے ہوگئے

25  جون‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے مقبول ترین ایوارڈز آئیفا کی تقریب میں بھلے اس سال خانز نے شرکت نہ کی ہو، تاہم بولی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے اس ایوارڈ کی شام کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ریکھا نے 20 سالوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس پیش کی، جہاں شائقین ان کے انداز کے دیوانے ہوگئے۔ریکھا نے 1978 میں ریلیز ہوئی اپنی فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے کامیاب گانے ’سلام عشق‘ پر اور 1981 کی اپنی فلم ’امراؤ جان‘ کے گانے ’دل چیز کیا ہے۔

آپ میری جان لیجیئے‘ پر پرفارمنس پیش کی۔یاد رہے کہ فلم ’مقدر کا سکندر‘ میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جن کا نام طویل عرصے تک ریکھا کے ساتھ جوڑا گیا۔اس کے علاوہ انہوں نے 1960 کی یادگار ہندی فلم ’مغل اعاظم‘ کے گانے ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ پر بھی رقص پیش کرکے سب کا دل جیت لیا۔اس پرفارمنس کے دوران ریکھا سنہری رنگ کی انارکلی فراک میں نظر آئیں۔ریکھا نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں سفید رنگ کی نہایت خوبصورت ساڑھی پہن کر شرکت کی۔ریکھا کے علاوہ اس سال کے آئیفا ایوارڈز میں ورن دھون، کارتک آرین، بوبی دیول، یولیا ونتور، شردہا کپور، رنبیر کپور، ارجن کپور اور کریتی سنن نے بہترین پرفارمنسز پیش کیں۔رنبیر کپور کی پرفارمنس کو بھی شائقین نے خوب سراہا۔اس سال آئیفا ایوارڈز میں نامور اداکار غیر حاضر رہے، جن میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، سونم کپور، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا، شاہد کپور، وانی کپور اور بہت سے دیگر اداکار شامل ہیں۔رواں سال کی آئیفا کی تقریب میں کرن جوہر اور ریتیش دیش مکھ نے میزبانی کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…