بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر نے دپیکا پڈوکون کو حیران کردیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بچپن کی ایک تصویر نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو حیران کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سی نامور شخصیات اکثر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ان میں سے ایک نام فلم انڈسٹری کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کا بھی ہے۔

جو مختلف اقسام، انداز اور رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے جانے اور غیر معمولی ہیئر اسٹائل کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر دپیکا پڈوکون حیران رہ گئیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ موحوک اسٹائل اور اپنے چہرے کے خدوخال کی وجہ سے بالکل بھی پہچانے نہیں جارہے جب کہ اْنہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر 1985ء کی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے  کہ اْن کا یہ شوق فلمی دنیا میں انٹری کے بعد سے نہیں بلکہ بچپن سے ہے۔رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر پر دپیکا نے حیرانی کا اظہار بھی کیا اور ردعمل میں تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ’نہیں‘ کہا۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ اور معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جنہوں نے فلم ’بینڈ باجا بارات ‘ سے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…