اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

امید آپ اس سال ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑدینگے‘ماہرہ کا حمزہ علی عباسی کوانوکھا مشورہ

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(شوبز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست حمزہ علی عباسی کو سالگرہ کے موقع پر انوکھے مشورے سے نوازا ہے۔ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی نہ صرف ساتھی اداکار ہیں بلکہ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں اسی دوستی کے ناطے ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو ایک مخلصانہ مشورہ دیا۔

جسے حمزہ عباسی نے شکریے کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے اپنی 34 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہیں ان کے مداحوں اورقریبی عزیزوں کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مبارکباد دی، تاہم ماہرہ نے حمزہ عباسی کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ امید ہے اس سال آپ ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑدیں گے(دوسری چیزوں کے ساتھ)۔شاید ماہرہ خان سوچتی ہیں حمزہعلی عباسی کی عمر ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ دوسری چیزوں کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے شاہد ماہرہ اپنے عزیز دوست کو اس مشورے کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ٹی وی پر آکر سیاستدانوں کے بارے میں تبصرے کرنا چھوڑدیں۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان کے مشورے کو شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’’شکریہ خان! لیکن میں ویڈیو گیمز کھیلنا نہیں چھوڑسکتا، میں ان ویڈیو گیمز کو مستقبل میں زیادہ سے زیادہ جیتنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی ایک ساتھ فلم’’مولا جٹ 2‘‘میں کام کررہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارفواد خان بھی شامل ہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…