رنبیر کپور سلمان خان کے گن گانے لگے

25  جون‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) رنبیر کپور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے گن گانے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا سلمان اور سنجے دت کے حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں اداکاروں سے سیکھنا چاہیے کہ کبھی دکھاوا مت کرو کیوں کہ یہ دونوں اداکار برسوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

جب کہ سلمان خان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہر ممکنہ طریقے سے لوگوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔رنبیر کپور نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اور سنجو سر حقیقی زندگی میں جیسے ہیں ویسے ہی لوگوں کے سامنے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں، دونوں اداکاروں نے اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں جس کی قیمت یہ چکا بھی چکے ہیں سب جانتے ہیں کہ یہ دونوں اداکار برے انسان نہیں ہیں۔رنبیر کپور نے مزید کہا کہ سلمان اور سنجے دونوں اچھے دوست ہیں اور گزشتہ 25 برس سے انڈسٹری میں ہیں دونوں ہی میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور دونوں اداکاروں سے میں نے یہی سیکھا ہے کہ بھلے ہی آپ کچھ غلط کر رہے ہوں آپ جو ہیں دکھاوے کی دنیا میں نہ رہیں۔واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’ ’سنجو‘‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی یہ فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…