اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پروڈیوسر رمیش تورانی کا فلم سیریز ’’ریس‘‘کا چوتھا حصہ بنانے کا اعلان

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’ریس‘ کے تیسرے حصے کو تجزیہ کاروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ اور اب فلم کا چوتھا حصہ بنانے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ فلم ریس 3 کے بعد ریس 4 نہیں بنائی جائے گی۔

تو پروڈیوسر رمیش تورانی نے اس غلط فہمی کو بھی دور کردیا۔ پروڈیوسر نے اعلان کیا کہ ریس 4 بھی جلد بنائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتادیا کہ سلمان خان ریس 4 کا بھی حصہ ہوں گے۔خیال رہے کہ فلم ’ریس 3‘ رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوئی، جس نے ریلیز کے 4 روز میں ہی 120 کروڑ روپے کما لیے۔ فلم دنیا بھر میں اب تک 250 کروڑ روپے کما چکی ہے۔خیال رہے کہ فلم ریس 2008 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں اکشے کھنہ اور کترینہ کیف نے منفی کردار ادا کیا تھا اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انیل کپور اس فلم میں پولیس افسر بنے تھے۔فلم ’ریس 2‘ 2013 میں سامنے آئی، جس میں دوبارہ سیف علی خان نے ہی مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم میں اکشے کھنہ کی جگہ جان ابراہم نے منفی کردار میں شاندار اداکاری کی، جبکہ ان کا ساتھ جیکولین فرنینڈز نے دیا۔ فلم کی مرکزی اداکارہ کا کردار دپیکا پڈوکون نے ادا کیا، جبکہ انیل کپور نے ریس 2 میں اپنا وہی کردار دوبارہ دھرایا۔’ریس 3‘ کی کاسٹ اور کہانی مکمل طور پر تبدیل کردی گئی، جس میں صرف جیکولین فرنینڈز اور انیل کپور دوبارہ نظر آئے۔ تاہم سیف علی خان کی جگہ اس بار سلمان خان نے لے لی۔فلم کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم کہا گیا کہ یہ صرف سلمان خان کے اسٹارڈم کے باعث کامیاب ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…