چاہتی ہوں دنیا خوبصورتی کے بجائے مجھے میرے کام سے پہچانے، مومنہ مستحسن

24  جون‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکارہ و ماڈل مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی آواز پر نہیں بلکہ خوبصورت چہرے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔کوک اسٹوڈیو میں’’آفرین آفرین‘‘گانے سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کنونگوکے ساتھ گانا ’’آیاناتو‘‘ریلیز ہوا ہے۔ تاہم گانے کو پاکستانی اوربھارتی شائقین

کی جانب سے ملاجلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ گانے کی ریلیز کے حوالے سے مومنہ مستحسن نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سے زیادہ ان کے خوبصورت چہرے کی طرف زیادہ توجہ دی گئی۔مومنہ نے کہا میں نے محسوس کیا کہ ہر کوئی میری آواز سے زیادہ میری خوبصورتی پر تبصرے کررہاہے لوگوں کا سارادھیان اور ساری توجہ اسی بات پر ہوتی ہے کہ میں کیسی لگ رہی ہوں۔ مجھے ہر جگہ یہی سننے کو ملتا ہے ’ارے دیکھو کتنی پیاری لڑکی ہے‘لیکن میں چاہتی ہوں لوگ مجھے خوبصورت چہرے کے علاوہ کسی اور حوالے سے بھی جانیں، لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے میں تب تک کوئی میوزک البم ریلیز نہیں کروں گی جب تک میری خوبصورت چہرے والی امیج تبدیل نہیں ہوجاتی، لہٰذا میں نے تعلیم اور دماغی امراض جیسے مسائل کے لیے کام کرنا شروع کردیا ہیاس کے علاوہ مومنہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ میں اپنی پہچان ایک موسیقار اورفنکار سے زیادہ بنانا چاہتی ہوں اور مجھے لگتا ہے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں گی، میں اپنی زندگی کے نئے باب کو شروع کرنے کے لیے تیار ہوں، اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے مومنہ نے کہامیں رواں سال مزید گانے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، بطور موسیقار اورگلوکارہ میری ایک شخصیت ہیاور میری ذمہ داری ہے کہ میں سماجی مسائل پر بات کروں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…