لاہور (شوبز ڈیسک) سہیل خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم شور شرابا 29جون کو ملک بھر میں ریلیز کی جائیگی۔ جس کی تمام تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔اس بارے میں پروڈیوسر سہیل خان نے کہا کہ شور شراباعوام کی فلم ہے جس میں ہر طرح کا کمرشل مصالحہ شامل کیا گیا ہے۔
کیو نکہ فلم کا بنیادی مقصد ہی تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے اور میں نے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم بنائی ہے ۔ سہیل خان نے کہا کہ فلم ملک کے تمام ڈیجیٹل سینما گھرو ں میں بھی ریلیز کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ فلم کو ڈیجیٹل سینما گھروں کے ساتھ ساتھ ای پرنٹ سینما گھروں میں بھی ریلیز کیا جائیگا ۔