منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فلم کی کہانی اورڈائیلاگ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے‘ حمائمہ ملک

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی اور میوزک کے ساتھ ساتھ ڈائیلاگز پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ ایک اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کیلئے اگرسرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں۔

وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے۔ ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ایسی بے شمارمثالیں موجود ہیں۔ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ اگرڈائیلاگ پربھی تھوڑی سی توجہ دی جائے توپھرایک یا دوہفتے نہیں بلکہ برسوں تک لوگوں کے زہنوں میں رہتی ہے۔حمائمہ ملک نے کہا کہ ہمارے ہاں اس وقت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اورفنکاروں کی پرفارمنس بھی بہت جاندارہے لیکن فلم کی کہانی اورڈائیلاگ پرابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اوربھارت کی بہت سی فلمیں ایسی ہیں، جن کے ڈائیلاگز ہمیں ا?ج بھی یاد ہیں۔ بہت سے مزاحیہ ڈرامے ان ڈائیلاگز پربن چکے ہیں جس سے ایک ڈائیلاگ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک بات پاکستانی فلموں کی ہے تواس وقت ہمارے ہاں جدید طرز کے سینما گھربن چکے ہیں اوران کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ دوسری جانب نوجوان فلم میکرز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بہت ہی اچھی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں لیکن ان میں کہانی اورڈائیلاگ کی کمی محسوس ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…