اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

فلم انڈسٹری کی آڑ میں بھارتی انڈسٹری میں کیا شرمناک کام ہونے لگا ؟ معروف بھارتی اداکارہ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  جون‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں نئی آنے والی لڑکیوں کے جنسی استحصال کے بارے میں کچھ عرصہ قبل کچھ انکشافات سامنے آئے تو لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کوئی اسے سچ قرار دے رہا تھاتو کوئی محض افواہیں کہہ رہا تھا، لیکن کسے معلوم تھا کہ اصل صورتحال تو کہیں زیادہ بھیانک اور شرمناک ہے۔ اب پتہ چل رہا ہے کہ نہ صرف ادکاراؤں کو استحصال کا سامنا رہتا ہے۔

بلکہ فلم انڈسٹری کی آڑ میں جسم فروشی کا بین الاقوامی نیٹ ورک بھی چل رہا ہے۔ تازہ ترین انکشافات تامل فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہنی روز سامنے لائی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کا جنسی استحصال فلم انڈسٹری کا ایک ایسا تاریک راز ہے جسے سب جاننے کے باوجود اس کی پردہ پوشی کرتے ہیں۔ ان کے اس بیان سے چند روز پہلے ہی تامل اداکاراؤں کو امریکہ لے جا کر اْن سے جسم فروشی کروانے کا ایک تہلکہ خیز اسکینڈل سامنے آ چکا ہے۔ امریکہ میں ایک بھارتی نژادد جوڑے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو بھارتی اداکاراؤں کو بیرون ملک لے جا کر ان سے جسم فروشی کروانے میں ملوث ہے۔ ایک رپورٹ میں اداکارہ ہنی روز کہتی ہیں کہ یہ بات سچ ہے کہ فلم انڈسٹری میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ جب تک کہ آپ بہت بڑی سٹار نہیں ہیں آپ کو ان حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں نے بھی اپنے ابتدائی دنوں میں ایسے بہت سے واقعات کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ چیز فلم انڈسٹری سے ختم نہیں ہوگی۔ ہمیں خود سوچنا ہوگا کہ ہمیں کیا فیصلے کرتے ہیں اور ان کے ہم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آپ صرف اسی وقت تک محفوظ ہیں جب تک آپ کسی کی جسمانی لذت کا سامان نہیں بنتی ہیں۔ اسی وجہ سے میرے والدین ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے تھے اور وہ سیٹ پر بھی میرے قریب موجود رہتے تھے۔واضح رہے کہ ہنی روز سے پہلے تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ سنجنا گلرانی اور سری ریڈی بھی اسی طرح کے انکشافات کر چکی ہیں ۔ سری ریڈی نے بتایا تھا کہ اداکاراؤں کو اْن کی مقبولیت کے لحاظ سے رقم دے کر ان سے جنسی دھندہ کروایا جاتا ہے۔ ان اداکاراؤں کو 1000 ڈالر (تقریباً سوا لاکھ پاکستانی روپے) سے لے کر 10000 ڈالر (تقریباً ساڑھے بارہ لاکھ پاکستانی روپے) تک کی پیشکش کی جاتی ہے اور بہت سی اداکارائیں ہیں جو اس پیشکش کو قبول کرتی ہیں اور بیرون ملک جا کر جسم فروشی کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…