میرے اور پاپا کے درمیان ڈر ہے‘ رنبیر کپور

22  جون‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو میں رنبیر کپور سنجے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ راج کپور کی زندگی پر فلم بنائی جانی چاہیے کیونکہ ان کی زندگی میں بہت کچھ تھا۔رنبیر کا کہنا تھا کہ بائیو پِک ایماندار ہونی چاہیے نہ کہ پروپیگنڈہ کے لیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی شخص کی کہانی بتا رہے ہیں تو اسے بھگوان یا فرشتے کی طرح پیش نہیں کر سکتے۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ راج کپور پر بھی فلم بننی چاہیے لیکن ان کے خاندان کی اجازت کے بعد۔رنبیر اپنے کرداروں کے مختلف رنگوں پر زور دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اچھے لڑکے کا کردار نبھاتے نبھاتے تھک گئے ہیں اور فلم سنجو سے اپنی اس شبیہہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔رنبیر کو لگتا ہے کہ وہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں زیادہ مقبول نہیں ہیں لیکن سنجو فلم کے ساتھ شاید وہ اس دائرے کو توڑنے میں کامیاب رہیں گے۔انہیں لگتا ہے کہ سنجے دت اور انکے والد سنیل دت کے درمیان باپ بیٹے کا جو الجھا ہوا تعلق تھا اس میں وہ اپنے اور اپنے پاپا رشی کپور کے تعلق کی جھلک دیکھتے ہیں۔رنبیر کا کہنا ہے کہ رشی کپور ان کے والد ہیں دوست نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تعلق میں ایک طرح کا ڈر بھی ہے حالانکہ رنبیر مانتے ہیں کہ ان کے درمیان محبت اور احترام بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…