جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار کے ساتھ گایا گانا’’آیا نہ تو‘‘ ریلیز کردیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (شوبز ڈیسک)پاکستانی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار کے ساتھ گایا گانا’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا گیا ہے ۔مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے گانے ’آفرین آفرین ‘سے شہرت ملی تھی ۔

مومنہ جو بالی ووڈ فلم’ اک ولن ‘کا گانا’ آواری ‘ بھی گاچکی ہیں ۔جس کی ویڈیو اب تک یوٹیوب پر 2کروڑکے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔اب مومنہ کا بھارتی گلوکار ارجن کننکو کے ساتھ گانا ریلیز کیا گیا ہے جس کی تشہر دونوں گلوکاروں گزشتہ کئی روز سے انسٹاگرام پر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ مومنہ مستحسن کا یہ پہلا گانا ہے، جس کے لریکس کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اسے کمپوز ارجن کنْنگو نے کیا ہے۔بنکاک میں شوٹ کی گئی ’آیا نہ تو‘ کی ویڈیو دو محبت کرنے والوں کے درمیان غلط فہمی اور محبت کے درر بھرے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے۔یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی یہ گانا مداحوں میں مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو کو اب تک 13 ہزار سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔دوسری جانب مومنہ اور ارجن نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور لائیو چیٹ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔علاوہ ازیں ارجن نے بھی مومنہ مستحسن کا گایا گیا گانا ’آفرین آفرین‘ گنگنا کر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ کبھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…