بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سال 2020ء میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرلیں گے

datetime 21  جون‬‮  2018 |

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے افیئر کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، تاہم اب خبر ہے کہ یہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ کررہے ہیں۔رنبیر اور عالیہ بہت سے مواقعوں پر ایک ساتھ نظر آتے رہتے ہیں، جس کے بعد ان کے مداح ان دونوں کی شادی کا بھی جلد انتظار کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سال 2020 میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرلیں گے۔

اداکاروں سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ عالیہ بھٹ اس وقت اپنے کیریئر کے سب سے اچھے وقت میں موجود ہیں، وہ رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے سے بھی کافی خوش ہیں، لیکن ان دونوں کی شادی 2020 سے قبل نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں دیے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ 30 سال کی ہونے سے قبل شادی نہیں کریں گی، تاہم وہ ایسا کرکے سب کو حیران بھی کرسکتی ہیں۔دوسری جانب رنبیر کپور سے ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو اداکار نے کہا کہ امید ہے وہ جلد شادی کرلیں گے۔یاد رہے لہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اس وقت اپنی فلم ’براہ مسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں یہ دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں ان کے ہمراہ امیتابھ بچن بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ رنبیر کپور کا نام عالیہ بھٹ سے قبل بولی وڈ کی دو بڑی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جن میں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف شامل ہیں۔دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو اداکارہ بہت جلد رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…