بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کپل شرما طویل عرصے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آ گئے، پہچاننا مشکل ہوگیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما ڈپریشن (ذہنی تناؤ) کے علاج کے لیے دنیا سے پوری طرح کٹے ہوئے تھے اور اب انہیں تقریباً 2 ماہ بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔دوسرے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ کی ناکامی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر نازیبا ٹوئٹس کیں اور ایک صحافی کو بھی دھمکیاں دیں جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔ کپل شرما کی ائیرپورٹ پر کھینچی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا وزن خاصا بڑھا ہوا ہے ۔

جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا مشکل ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی مداحوں سے بات چیت میں انہوں نے اپنے موٹاپے کا اعتراف کیا ہے اور ایک مداح کی جانب سے پروفائل پکچر کی تبدیلی کا کہا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ جب تک وہ واپس پرانی حالت میں نہیں آجاتے اس وقت تک تصویر نہیں بدلیں گے۔یاد رہے کہ کپل شرما گزشتہ سال ساتھی اداکاروں سے لڑائی کے بعد سے ڈپریشن کا شکار ہیں، اسی وجہ سے ان کا مشہور کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ بند ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…