اداکارہ ارمینا خان نازیبا گفتگو کرنے پر شیخ رشید پربھڑک اٹھیں

21  جون‬‮  2018

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اداکاری کے علاوہ ملکی مسائل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اکثروبیشتر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔تفصیل کے مطابق شیخ رشید نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا۔

جب میں وزیر اطلاعات ہوتا تھا تو اس وقت فلم انڈسٹری بھی میرے ماتحت تھی ،یقین کریں کہ کنجروں کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں ۔اس بات پر اداکارہ ارمینا خا ن بھڑک اٹھیں اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ ’’کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہاہے؟ اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویژن پر استعمال کرنے کی؟ایک صارف نے ٹوئٹر پر ارمینا خان سے کہا آپ نے صرف ایک لفظ پر غور کیا ہے یہ سیاستدان اسی طرح کی باتیں کرتے ہیں جس پر ارمینا خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ تصور کریں، اس طرح کے لوگ ہمارے لیڈرز ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں ارمینا خان نے کہاکہ انہیں اس آدمی(شیخ رشید) کی وجہ سے بہت شرمندگی ہورہی ہے۔ کیسے آپ اپنے وسیع اثرات کی بنا پر کسی کے بارے میں اس طرح کے بیانات دے سکتے ہیں۔ میری ہڈیوں میں سرد لہر دوڑ گئی یہ سب سن کر، کیا یہ سیاستدان تعلیم یافتہ ہیں؟ ان کا پس منظر کیا ہے اور یہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟ برطانیہ میں اس شخص کو کسی بھی عوامی دفاتر کے قریب بھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…