بھارت، پریانکا چوپڑا نے سوانح عمری لکنے کا اعلان کر دیا

20  جون‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوانح عمری لکھنے کا زبردست اعلان کر دیا، کتاب کا نام (ان فنشڈ) ہو گا،کتاب اگلے سال بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں ایک ساتھ پبلش کی جائے گی،کتاب حقائق اورمزاح سے بھرپورہوگی جب کہ اس میں وہ اپنی زندگی کے بولڈ واقعات بھی بیان کریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی زندگی کے اتار چڑھا اور خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کے لیے اپنی سوانح حیات لکھیں گی۔

گزشتہ چند برسوں میں بالی ووڈ میں اداکاروں کی جانب سے ان کی زندگی پرمبنی کتاب لکھنے کا سلسلہ زورپکڑ گیا ہے۔ اب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کے واقعات پر مبنی کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کانام ان فنشڈ ہوگا اوریہ کتاب اگلے سال بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں ایک ساتھ پبلش کی جائے گی۔پریانکا چوپڑا کا کتاب لکھنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سفر اور اپنے محسوسات کو لفظوں میں ڈھالنے کے لیے تیارہیں، ان کی کتاب حقائق اورمزاح سے بھرپورہوگی جب کہ اس میں وہ اپنی زندگی کے بولڈ واقعات بھی بیان کریں گی جب وہ 17 سال کی عمر میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہوئی تھیں اورمس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا۔پریانکا چوپڑانے مزید کہا میں ہمیشہ سے اپنے آپ میں سمٹ کر رہنے والی لڑکی ہوں اور اپنی زندگی کے واقعات دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتی لیکن اب میں اپنی کہانی کوبیان کرنے کے لیے تیار ہوں اورامید کرتی ہوں خاص طور پر خواتین میری کہانی سے متاثر ہوں گی۔پریانکا چوپڑا کی کتاب بھارت کا معروف پبلشنگ ہاس پینگوئن رینڈم ہاس پبلش کرے گا جس نے حال ہی میں بھارت کے لیجنڈ موسیقار اے آر رحمان کی سوانح حیات بھی پبلش کرنے کااعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس اداکار رشی کپورنے اپنی زندگی پر کتاب لکھی تھی جب کہ اداکار نوازالدین صدیقی بھی اپنی سوانح حیات لکھ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…