کامیڈین کپل شرما پر قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہو گئی

20  جون‬‮  2018

ممبئی ( شوبز ڈیسک)مشہور کامیڈین کپل شرما کے حالیہ شو’’ فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کی ناکامی کے بعد قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے کامیڈین پر مہربان ہو گئی ہے ۔معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو ’’کامیڈی ٹائپ ودکپل شرما‘‘ میں جہاں انہیں کئی کامیابیاں ملیں وہیں ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے اور انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا‘ ساتھی فنکار سنیل گروور سے لڑائی ‘ سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے متعدد الزامات کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں رہے۔

ذہنی دباؤ کے باعث کپل شرما کی صحت خراب رہنے لگی اور ان کے رویے میں بھی تبدیلی آنے لگی جس کی وجہ سے ٹی انتظامیہ نے کئی بار میزبان کو وارننگ بھی دی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے متعدد سپرسٹار کو ان کے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار منسوخ کرنا پڑا اس وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا ہوا اور بالآخر شو ’’فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کو بند ہی کرنا پڑا۔کپل شرما کے ستارے گردش میں رہنے کے بعد اب انپر پھر سے قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے اور ان کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’شیر خان‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ فلم ساز سہیل خان جو کہ ایک مزاحیہ شو ’’ کامیڈی سرکس‘‘ میں جج کے فرائض انجام دیتے تھے اس دوران انہوں نے کپل شرما سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کریں گے۔سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم منسوخ نہیں کی گئی بلکہ جلد ہی اس کے آغاز کیلئے کوئی منصوبہ بندی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…