جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

فلوریڈا کے مقبول ریپ گلوکار ایکس ٹینٹاسن کوکر قتل کردیا گیا

datetime 20  جون‬‮  2018 |

فلوریڈا ( شوبز ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے مقبول ریپ گلوکار ایکس ٹینٹاسن کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 20 سالہ گلوکار ایکس ٹینٹاسن کوایک مسلح مشتبہ شخص نے شوروم سے نکلتے ہوئے گولی مار کر قتل کیا۔گولی لگنے کے فوراً بعد انہیں فورٹ لارڈیل ایریا اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے حادثے کو ڈکیتی کا واقعہ قراردے دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینٹاسن اپنی کار میں جارہے تھے۔

واقعہ کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔ایکس ٹینٹاسن کااصل نام جہاسے ڈوئن اونفری تھا۔ ان کا شمار امریکا کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اس ہفتے امریکی ٹاپ 50 چارٹ میں بھی شامل تھے۔ان کے کئی گانے اس حد تک مقبول ہوئے تھے کہ انہیں پلاٹینم قراردیاگیا تھا جن میں ’چینجز‘، ’رول ان پیس‘ شامل ہیں۔تاہم جہاں ٹینٹاسن امریکا کی مقبول ترین شخصیت تھے وہیں وہ بہت سارے تنازعات کا بھی شکار تھے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ان پرگھریلو تشدد کے بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔

 



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…