ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

رنبیر کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کردی

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ کسی رشتے میں رہنے کے بجائے شادی کرنے کو ترجیح دیں گی۔بالی ووڈ میں آج کل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے افیئر کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن رنبیر کے شادی سے متعلق بیان کہ ’وہ شادی شدہ زندگی پر بھروسہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اْن کی اپنی فیملی ہو‘ نے دونوں کے درمیان تعلق کو واضح کردیا۔

جبکہ رنبیر کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ میں شادی بچوں کی خاطر کروں، اگر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری شادی کی عمر ہوچکی اور میں بچوں کے لیے تیار ہوں اور جب میں اس پوزیشن میں ہوئی تو شادی کرلوں گی۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میں نے شادی کے حوالے سے کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں کیا کیوں کہ یہ اہمیت نہیں رکھتا اور اگر مجھے ایسا لگا کہ کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاپتا ہے تو پھر بھی میں کام ہی کو ترجیح دوں گی لیکن بعد میں کسی رشتے میں رہنے کے بجائے شادی کرنے کو ترجیح دوں گی کیوں کہ میں اْس وقت تک کسی کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی جب تک میں شادی نہ کرلوں اور کیا پتہ کسی وجہ سے شادی بھی ہو جائے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ہمراہ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’براہمسترا‘ اور فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…