سنجے سر نے مجھے ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی سمجھا، رنبیر کپور

20  جون‬‮  2018

ممبئی( شوبز ڈیسک) رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ والد رشی کپور نے ایک بار سنجے دت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مجھ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے سنجے دت سے متعلق انکشاف کیا کہ ’میں نے سنجے سر کو پہلی بار کشمیر میں والد رشی کپور کے ساتھ فلم ’صاحبان‘ کی شوٹنگ کے موقع پر دیکھا تھا ۔

اور آج بھی وہ لمحہ یاد ہے جب ایک لمبا چوڑا شخص جس کے لمبے بال اور کانوں میں بالی پہنا کھڑا تھا جوکہ میرے لئے پریشان کن تھا۔نوجوانی کی عمر میں میری بہن الماری پر سلمان خان کے پوسٹر چسپاں کیا رکھتی تھی اور میں اْس وقت سنجے دت کے پوسٹر جمع کرنے کا شوقین تھا اور میں نے انہیں ہمیشہ اپنا مشعل راہ سمجھا اور وہ میری فیملی کے ہمیشہ قریب ہی رہے، سنجے سر نے مجھے ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی ہی سمجھا اور مجھے تحائف اور پیار دے کر بگاڑا بھی۔رنبیر کپور نے اپنے انکشاف میں مزید بتایا کہ سنجے سر نے میری سالگرہ کے موقع پر ہارلے دیویڈ سن موٹرسائیکل گفٹ کی تھی جوکہ میرے لئے بہت بڑا سرپرائز تھا اور چمچماتی بائیک دیکھ کر انتہائی خوش بھی تھا کیوں کہ میرے والدین نے کبھی مجھے اس طرح کا گفٹ نہیں دیا تھا لیکن جب والد کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً سنجے سر کو کال کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو بگاڑنہ بند کردو اور اس کو اپنے جیسا مت بناؤ لیکن اب والد صاحب سمجھ چکے ہیں کہ یہ بائیک میرے لئے کتنی اہمیت کی حامل ہے۔رنبیر کا فلم کے ردعمل کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم ’سنجو‘ کا ردعمل میرے لئے توقعات سے بھی بڑھ کر ہے اس سے قبل ایسا ردعمل مجھے میری کسی فلم میں دیکھنے میں نہیں آیا کیوں کہ میں جانتا ہوں یہ سب کچھ راجکمار ہیرانی اور سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…