فلم’’جراسک ورلڈ‘‘ کے بے قابو ڈائنا سورز کی ریکارڈ کمائی

19  جون‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)معروف ڈائناسور فرنچائزسائنس فکشن فلم ’’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘‘ نے ابتدائی 2 ہفتوں میں دنیا بھر سے اپنی بجٹ سے دگنی کمائی کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ سیریز کی پانچویں فلم ہے، جسے کچھ ممالک میں 7، متعدد ممالک میں 8، چند ممالک میں 10 اور چین میں 15 جون کو ریلیز کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ: جراسک پارک‘ 1997 میں ریلیز کی گئی۔

پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی، اس سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی۔اب 3 سال کے وقفے کے بعد اس سیریز کی پانچویں فلم کو ریلیز کیا گیا ہے، جس کو تاحال شمالی امریکا میں ریلیز نہیں کیا گیا، جو ہولی وڈ فلموں کی مقامی باکس آفس کہلاتی ہے۔’’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘‘ کو شمالی امریکا میں 22 جون کو ریلیز کیا جائے گا، جہاں امکان ہے کہ یہ فلم ریکارڈ ساز کمائی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…