بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

جھانوی کپور کو پہلی فلم میں کام کرنے کا 40 سے 45 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) گزشتہ چند مہینوں کے دوران بالی ووڈ میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک‘‘ بھی شامل ہے جس میں ایشانت کھتر نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو دونوں کے درمیان کیمسٹری کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور میں ایک سپرسٹار بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔

بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والے ہیرو اور ہیروئن کو کروڑوں روپے معاوضہ ملتا ہے مگر ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں جن کا معاوضہ دیگر اداکاروں کے برعکس بہت کم ہوتا ہے لیکن فلم’’دھڑک‘‘ کیلئے جھانوی کپور کو کتنے پیسے ملے؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔اس فلم کا بجٹ تقریباً 25 سے 30 کروڑ روپے رہا جس میں سے تکنیکی ٹیم مثال کے طور پر میوزک کمپوزر اجے اتل کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملے جبکہ نگرجونا منجول نے ری میک بنانے کے حقوق دینے کیلئے 2 کروڑ روپے لئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ولن کا کردار ادا کرنے والے آشوتوش گوواریکر کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا اور ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ایشانت کھتر کو 60 سے 70 لاکھ روپے معاوضہ ملا جبکہ جھانوی کپور کو 40 سے 45 لاکھروپے معاوضہ دیا گیا۔دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹر شاشانک کو 4 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا جو ہمپٹی شرما کی دلہنیا اور بدری ناتھ کی دلہنیا کے بعد تیسری فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…