جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم’’ ریس 3 ‘‘فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاؤنٹس پر لیک ہوگئی

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’’ ریس 3 ‘‘فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاؤنٹس پر لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سپر ڈپر فلم ریس تھری نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اپنی ہیوی کاسٹ یعنی سدا بہار سپر اسٹار انیل کپور، ایکشن اسٹار بوبی دیول اور خوبصورت ہیروئنجیکولین فرنانڈز کی وجہ سے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ ریلیز ہونے کے پہلے ہی روز یہ فلم 29.17 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔پہلے ہی روز کامیابی جھنڈے گاڑنے والی فلم کے ساتھ اس وقت ہاتھ ہو گیا جب بجرنگی بھائی جان کے دیوانوں نے اپنے دبنگ ہیرو کی فلم ریس 3 کو سینما میں براہ راست ریکارڈ کرکے فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاؤنٹس پر وائرل کردیا تاکہ جنہیں ٹکٹس نہ مل سکے وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ حرکت فلم کے بڑھتے ہوئے بزنس کو کم کرنے کی سازش ہو تاہم وجہ کوئی بھی ہو اس طرح پوری فلم کو وائرل کرنا غیر قانونی عمل ہے۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی، ہدایت کار ریموڈی سوزا یا سلمان خان کی جانب سے تاحال فلم کے وائرل ہونے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ محض دو دن میں 67 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ریس تھری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بزنس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…