اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے صوبے شانڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں منعقد کیے گئے پہلے ’شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول‘ میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے ایوارڈ جیت لیا۔خیال رہے کہ پہلے شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کا آغاز 13 جون کو ہوا، جو 17 جون تک جاری رہا۔فلم فیسٹیول میں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے علاوہ دیگر 4 پاکستانی فلموں ’ پرچی، بن روئے اور چلے تھے ساتھ ساتھ‘ کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔

فلم فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 12 رکن ممالک کی فلموں کی بھی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔فلم فیسٹیول میں چین، روس، بھارت، کرغیزستان، پاکستان اور تاجکستان سمیت دیگر ممالک کی 55 فلموں کی نمائش کی گئی۔فلم فیسٹیول میں پاکستان کی جانب سے ہم ٹی وی نیٹ ورک کی چیئرمین سلطانہ صدیقی کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔پاکستانی وفد میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد، ڈائریکٹر پبلسٹی خارجہ امبرین جان سمیت دیگر افراد شامل تھے، جب کہ فیسٹیول میں ایوارڈ وصول کرنے کے لیے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی ٹیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ایوارڈ ملنے کی خبر فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…