اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رنبیر کپور اور سلمان خان آمنے سامنے معاملہ کترینہ کیف کا نہیں بلکہ کیا نکلا؟

datetime 18  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے تنقید کرنے پر سلمان خان کو کرارا جواب دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور نے سلمان خان کی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لیجنڈ کی زندگی پر بنی فلم میں وہ اپنا کردار خود ادا نہیں کرتا بلکہ اس کردار کو کوئی دوسرا اداکار نبھا کر پوری انڈسٹری کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ایسا پوری دنیا میں ہوتا ہے۔رنبیر کپور نے بھارتی میگزین

کو دیئے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ فلم سنجو میں میرے کردار کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے گا کیوں کہ شائقین میری اداکاری کا موازنہ سنجے دت کی شخصیت سے کریں گے اس لیے میں نے اس کردار کی ادائیگی کے لیے سخت محنت اور ریہرسل کی ہے تاکہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔واضح رہے کہ سلمان خان نے رنبیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس فلم کے لیے سب سے موزوں اداکار خود سنجے دت ہو سکتے تھے۔ کوئی دوسرا اداکار سنجے دت کے کردار کو نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…