پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘کی ریلیز کیلئے چار سے چھ مہینے درکارہیں‘ ہمایوں سعید

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم’’پروجیکٹ غازی‘‘ کا پریمیئر گزشتہ سال منعقد کیا گیا تاہم اس کی ریلیز اچانک ملتوی ہونے سے صرف شائقین کو ہی نہیں سینما مالکان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ فلم کے مرکزی کردار بھی اس کے ریویوز سے کافی مایوس نظر آئے۔13 جولائی 2017 کو کراچی کے سینما ہال میں فلم کا پہلا پریمیئر منعقد ہوا تھا ۔

جہاں مداحوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تاہم فلم کے آغاز کے 20 منٹ بعد ہی مرکزی اداکار ہمایوں سعید سینما ہال چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے، جن کے بعد بقیہ کاسٹ بھی فلم کی اسکریننگ مکمل ہونے سے پہلے ہی واپس چلی گئی تھی۔اسی رات ‘پروجیکٹ غازی’ کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز ملتوی کی جارہی ہے، جسے بہتری کے بعد دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز اور شہریار منور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ امید ہے پروجیکٹ غازی چند ماہ میں بہتر انداز میں ریلیز کردی جائے گی، کیوں کہ ایک سال کی محنت اس کے ساتھ جڑی ہے۔خیال رہے کہ ‘پروجیکٹ غازی’ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم تھی، اس فلم کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، جب کہ فلم ایک سپر ہیرو فوجی کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا تھا کہ جب میں نے پریمیئر میں فلم دیکھی تو یہ ظاہر ہورہا تھا کہ یہ نامکمل ہے، میں نہیں چاہتا تھا کہ یہ فلم پروجیکٹ غازی کو پیش کرے، یہ ناظرین کو نہیں دکھائی جاسکتی، میں نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے چند کالز بھی کیں، میرے خیال سے فلم کو ابھی 4 سے 6 مہینے اور چاہئیں تاکہ اس کی بہتر ریلیز ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…