جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سلمان خان ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز پر برس پڑے

datetime 13  جون‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی) سلمان خان کی گزشتہ سال چھوٹی عید پر ریلیز ہوئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی اور فلم نے بھارت میں محض 135 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ بزنس کیا تھا۔بالی وڈ اداکار سلمان خان گزشتہ سال عید فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے ہیں اور اب انہوں نے ایک سال بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹرز پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا جس کے بعد سلو میاں نے انہیں 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس کی۔

اب فلم ’ریس 3‘ سے سلمان خان فلم ڈسٹری بیوشن میں بھی قدم رکھ رہے ہیں اور فلم کی تشہیری مہم میں انہوں نے ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کے رویے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ دسٹری بیوٹرز کاروبار میں رسک بھی نہیں لیتے، آپ نے 15 فلموں میں کما لیا اور ایک فلم میں گنوا دیا تو آپ سیدھا گھر پہنچ گئے۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس بار کسی کو پیسے نہیں دیں گے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…