جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

فلم’’سنجو‘‘ کے قابل اعتراض سین کے خلاف شکایت درج

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر اور گانوں نے جہاں فلمی مداحوں کی بے تابی کو بڑھایا ہے، وہیں اس فلم کے ٹریلر کے کچھ مناظر نے بعض افراد کو تکلیف بھی پہنچائی ہے۔فلم کے ٹریلر میں قابل اعتراض مناظر دکھانے پر ایک بھارتی سماجی کارکن پرتھوی مشیک نے فلم کے خلاف شکایت کر ڈالی۔پرتھوی مشیک نامی شخص نے بھارت کے فلم سینسر بورڈ۔

’سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن‘ (سی بی ایف سی) کو ایک خط لکھ کر ’سنجو‘ کے ایک منظر پر اعتراض اٹھایا۔ پرتھوری مشیک کی جانب سے سی بی ایف سی کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’سنجو‘ کے ٹریلر میں ایک نامناسب سین دکھایا گیا ہے، جو غیر حقیقی ہے۔خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کے ٹریلر میں دکھائے گئے منظر کو اس فلم سے قبل کسی بھی بھارتی فلم میں اس طرح نہیں دکھایا گیا، کیوں کہ درحقیقت بھارت بھر کی کسی بھی جیل میں آج تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔خط میں ’سنجو‘ کے اس منظر کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں فلم کے مرکزی اداکار یعنی رنبیر کپور کو جیل میں قید دکھایا گیا ہے اور اس دوران ان کی بیرک میں ’ٹوائلٹ‘ کا انسانی فضلے سے ملا پانی داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سماجی کارکن نے خط میں دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے حکومت سے معلوم کیے گئے ریکارڈ سے انہیں پتہ چلا ہے کہ آج تک کسی بھارتی جیل میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔پرتھوری مشیک نے دلیل دی کہ اگرچہ آج تک بہت ساری فلمیں جرائم پیشہ افراد پر بنائی گئی ہیں، جنہیں جیلوں میں قید بھی دکھایا گیا ہے، تاہم کسی بھی فلم میں ایسا نامناسب منظر نہیں دکھایا گیا۔سماجی کارکن نے دھمکی دی کہ اگر فلم کے اسی سین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو وہ مجبور فلم کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ 30 مئی کو جاری کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور کو جیل کی ایک بیرک میں قید دکھایا گیا تھا۔فلم کے سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور جس بیرک میں قید تھے۔ اس میں انسانی فضلہ ملا ’ٹوائلٹ‘ کا پانی دیواریں کراس کرکے داخل ہو رہا ہے۔فلم کی کہانی بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو بم دھماکوں اور دہشت گردی کے الزامات کی وجہ سے جیل کی قید گزار چکے ہیں۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر اور ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی پولیس نے ایک معروف اداکار کے ساتھ انتہائی نامناسب اور جرائم پیشہ افراد سے بھی بدتر سلوک کیا۔فلم میں بھارتی پولیس کے نظام، جیلوں کی حالت اور عدالتی نظام کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے، جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول، منیشا کوئرالہ، سونم کپور، دیا مرزا اور انوشکا شرما شامل ہیں فلم کو رواں ماہ 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…