لاہور (آئی این پی) اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘ میں فحش ڈانس کے سخت خلاف ہوں صرف کلاسیکل ڈانس ہوناچاہیے جو حقیقت میں ایک آرٹ ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا ۔
مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں اور میں نے مسلسل محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جبکہ شوبز میں جلد کامیابی کے لئے کئی چور راستے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا نظر نہیں آتا ۔