ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف مرکزی ملزم کو گرفتار !چونکا دینے والے انکشافات

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہریانہ کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) پولیس نے حیدرآباد سے سنپت نہرا نامی کرائے کے قاتل کو گرفتار کرلیاجس نے سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ سنپت نہرا کا راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے تعلق ہے۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سنپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے ٗکیونکہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد سے گرفتار کیے گئے سنپت نہرا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2 ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے سمیت ان کے آنے جانے اور گھر کی سیکیورٹی سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنا لی تھی جب وہ نایاب کالے ہرن کے شکار کیس میں رواں برس اپریل میں 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد گھر واپس آئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا، جب اداکار جیل سے رہائی کے بعد ممبئی میں اپنے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے تاہم ملزم اپنے منصوبے میں ناکام رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…