منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ رخ کی کزن نور جہاں کا الیکشن میں حصہ لینے کااعلان پاکستان کے کونسے حلقے سے الیکشن لڑیں گیں ؟ دھماکہ خیز تفصیلات

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ادا کار شاہ رخ خان کی کزن اور پشاور کی شہری نورجہاں کے پشاور الیکشن میں حصہ لینے کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے ٗکسی نے شاہ رخ کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیدیا تو کسی نے ان کی حب الوطنی پرہی انگلی اٹھادی ۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی اور بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں 25جولائی کو ہونے والیعام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔

نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم ہیں ٗان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے تاہم اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔یہ بات بھارتیوں کو ایک آنکھ نہیں بھا ئی، انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے سپر اسٹار پر تنقید ی حملے شروع کر دئیے اور کنگ خان کی پاکستانی پرچم کے ساتھ فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کر کے ان کی حب الوطنی پر شک کرنے لگے۔کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کو پاکستان سے پیار ہے اسی لئے انہوں نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ رائڈرزکیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔کسی نے انہیں فلم رئیس میں ماہرہ خان کے ساتھ ادا کاری کرنے پر شک کی نگاہ سے دیکھا۔کسی نے کہا کہ پاکستان چلے جائواور واپس کبھی مت آنا۔کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کو بھی پاکستان جا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔دوسری جانب شاہ رخ خان سے محبت کرنے والے ان کے مداح ان کی حمایت میں آگے آگئے۔کسی نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کی کزن پاکستان کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟کسی نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے کہ اگر ان کے رشتہ دار سرحد پار رہتے ہیں۔کسی نے کہا کہ شاہ ر خان کو اس طرح بد نام کرنے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا۔پاکستان میں بہت سے بھارتیوں کے رشتہ دار رہتے ہیں، ان میں بہت سے سیاست میں شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…