بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب تو اتنے سال ہو گئےاور۔۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مداح نے معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو شادی کی پیش کش کر دی جانتے ہیں روینہ نے پھر کیا جواب دیاکہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ماضی کی صف اول ادکارہ روینہ ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دے دیا۔90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ روینا ٹنڈن نے انڈسٹری کو دل والے، موہرا، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، زدی، اور بڑے میاں چھوٹے میاں سمیت کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں، اسی وجہ سے ان کے

مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، اس کے علاوہ وہ اکثر سماجی معاملات اور مسائل پر بھی بات کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہتی ہیں۔معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گزشہ روز ہی سماجی معاملے سے متعلق کسانوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کیا بس پھر کیا تھا ان کے ایک مداح کو ان کا غریب کسانوں کے ساتھ یہ رویہ بہت پسند آیا اور فوراً سے اداکارہ کو ٹوئٹر پر ہی شادی کی پیشکش کردی۔روینہ ٹنڈن نے مداح کی ٹوئٹ کا دلچسپ جواب دیتا ہوئے کہا کہ ’’میں معذرت چاہتی ہوں آپ نے شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں‘‘۔واضح رہے ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن اور اکشے کمار قریبی دوست تھے تاہم اداکارہ نے اکشے کے بجائے فلم ڈسٹری بیوٹر انل ٹھادانی سے شادی کی جو اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے، روینہ اور انل کے دو بچے بھی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے 2 بچیوں کو بھی گود لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…