بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’راحت علی خان اور نصرت فتح علی خان کی صاحبزادی ندا نصرت آمنے سامنے‘‘ راحت علی خان نے والد کی قوالیاں گانے کیلئے اجازت نہیں تو قانونی کارروائی کا اعلان کرنیوالی اپنی کزن کوکرارا جواب دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ ندا نصرت ہکا بکا رہ گئیں

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے چچا اور استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیاں گانے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔اپنے ایک بیان میں راحت فتح علی خان نے کہاکہ وہ اپنے چچا اور استاد نصرت فتح علی خان کے جانشین ہیں اور انھوں نے ہی ان کی پرورش کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد استاد فرخ فتح علی خان اور استاد نصرت فتح علی خان ان کے دادا فتح علی خان کا کلام گاتے تھے، گھر کے دوسرے افراد

بھی ان کا کلام گاتے رہے ہیں اور اس میں کوئی اجازت والی بات نہیں رہی۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ ان کے گھرانے میں قوالی اور صوفیانہ کلام کی میراث 600 برس سے زیادہ پرانی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا گھرانہ ایک خاندان کی طرح ہے اور ان کی سب چیزیں سانجھی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی صاحبزادی ندا نصرت نے اعلان کیا تھا کہ وہ بغیر اجازت اپنے والد کے گیت گانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…