اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کا پہلے ہی دن کمائی کا ریکارڈ

datetime 3  جون‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)سونم کپور، کرینہ کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کی بولڈ کامیڈی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ نے پہلے ہی دن توقعات پر اترتے ہوئے اچھی کمائی کرکے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔چار سہیلیوں اور ان کی شادی کے مسائل کے گرد گھومنے والی اس فلم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں یکم جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔بولڈ اور قابل اعتراض ڈائیلاگ کی وجہ سے

’ویرے دی ویڈنگ‘ کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔’ویرے دی ویڈنگ‘ کی مرکزی اداکارائیں اگرچہ کرینہ کپور اور سونم کپور ہیں، تاہم فلم میں ان کی دیگر 2 سہیلیوں سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کے بھی اہم کردار ہیں۔ان چاروں سہیلیوں کا تعلق دہلی سے ہوتا ہے، جنہیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا رہتا ہے۔بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ نے پہلے دن 10 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے کماکر رواں برس پہلے ہی دن سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیسری فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔اس فلم سے قبل رواں برس پہلے ہی دن سب سے زیادہ پیسے ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2‘ نے کمائے تھے، اس فلم نے پہلے ہی دن 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری تھی۔سال 2018 میں پہلے ہی دن دوسرے نمبر پر کمائی کرنے والی فلم ’پدماوت‘ ہے، جس نے 19 کروڑ روپے سے زائد پیسے کمائے تھے۔اس فہرست میں ’ویرے دی ویڈنگ‘ تیسرے نمبر پر آگئی، جس نے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی۔چاروں سہیلیوں کی فلم نے پہلے دن کی کمائی کے حوالے سے اکشے کمار کی ’پیڈ مین‘ اور اجے دیوگن کی ’ریڈ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔’پیڈ مین‘ نے پہلے دن 10 کروڑ 26 لاکھ جب کہ ’ریڈ‘ نے 10 کروڑ 4 لاکھ روپے بٹورے تھے۔خیال رہے کہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ بچے کو جنم دینے کے بعد کرینہ کپور کی پہلی جب کہ شادی کے بعد سونم کپور کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…