جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فواد خان کے ’’چائے والا‘‘ اسٹائل کے چرچے

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لولی وڈ اداکار فواد خان اور ماہرہ خان نے حال ہی میں بھارتی فیشن میگزین ’برائڈل‘ کے لیے ایک فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس میں دونوں کے بولڈ اسٹائل کو کافی سراہا جا رہا ہے۔’برائڈل‘ میگزین کے اس فوٹوشوٹ میں دونوں پاکستانی اداکاروں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر صدف فواد خان کی ملبوسات پہنیں تھیں، جن کا

کہنا تھا کہ انہوں نے اس فوٹو شوٹ اور دونوں اداکاروں کے لیے تیار کردہ ملبوسات پر بہت محنت کی۔اس فوٹو شوٹ میں جہاں ماہرہ اور فواد کے بولڈ انداز کو سراہا جا رہا ہے، وہیں اس فوٹو شوٹ میں فواد خان کو دیکھ کر لوگوں کو ’چائے والا‘ ارشد خان یاد آگیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مداحوں نے فواد خان اور ’چائے والا‘ کا موازنہ کیا ہو، اس سے قبل 2016 میں جب ارشد خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں اور وہ راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، تب بھی کئی لوگوں نے ان کا موازنہ صف اول کے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کیا تھا۔اس بار فواد خان نے فوٹوشوٹ میں نہ صرف شلوار قمیض پہنی بلکہ ’چائے والا‘ سے مشابہ میک اپ بھی کیا، جس وجہ سے کئی لوگوں نے ایک بار پھر ان کا موازنہ ارشد خان سے کیا۔واضح رہے کہ ارشد خان عرف ’چائے والا‘ کو اکتوبر 2016 میں اس وقت اچانک شہرت ملی، جب اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے ان کی سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال پر کھینچی گئیں تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…